ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی فضائیہ نے ’اگنی ویر‘بھرتی کی گائیڈ لائن جاری کردی

ہندوستانی فضائیہ نے ’اگنی ویر‘بھرتی کی گائیڈ لائن جاری کردی

Mon, 20 Jun 2022 10:59:29    S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک بھر میں اگنی پتھ یو جنا کے خلاف پرتشدداحتجاج کے درمیان ہندوستانی فضائیہ نے اگنی ویروں کی بھرتی کیلئے رہنما خطوط جاری کردیئے ہیں۔ فضائیہ تینوں فوجوں میں سے پہلی ہے جس نے گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ اس کے مطابق اگنی ویروں کو اپنی سروس کے چار سال پورے کرنے ہوں گے۔اس سے پہلے وہ فورس نہیں چھوڑ سکتے۔ ایسا کرنے کیلئے انہیں افسر کی رضامندی حاصل کرنی ہوگی۔ اگنی ویروں کی بھرتی کے سلسلے میں سب سے بڑا مسئلہ چھٹی اور ایوارڈ کا تھا۔ فضائیہ نے واضح کیا ہے کہ اگنی ویر تمام فوجی اعزازات کے حقدار ہوں گے۔انہیں سال میں 30 دن کی چھٹی بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ بیماری کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے پر بیماری کی چھٹی بھی ملے گی۔اگنی ویراسکیم کے تحت 17.5 سال سے 21 سال کی عمر کے نوجوانوں کو جسمانی فٹنس اور تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر بھرتی کریں گے۔ امیدوار کو اندراج کرنا ہوگا۔ 18 سال سے کم عمر کے امیدواروں کو اپنے والدین یا سرپرست کی منظوری درکار ہوگی۔ تقرری چار سال کیلئے ہوگی۔ملازمت کی تکمیل کے بعد، ہندوستانی فضائیہ انہیں اگنی ویر ہونے کا سرٹیفکیٹ دے گی، جسے یہ نوجوان اپنے ریزیوم میں اگنی ویر کے طور پر اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔اگنی ویروں کو کسی فوج میں شامل ہونے کا حق نہیں ملے گا۔ فورس یا دیگر ملازمتوں میں ان کا انتخاب صرف حکومتی قوانین کے تحت کیا جائے گا۔میڈیکل ٹریڈس مین کے علاوہ ہندوستانی فضائیہ کے باقاعدہ کیڈر میں ایئر مین کے طور پر اندراج صرف ان اہلکاروں کو دستیاب ہوگا جنہوں نے اگنی ویر کی میعاد مکمل کی ہے۔اگنی ویر کو کسی بھی قسم کی ڈیوٹی پر کہیں بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ ان کے لباس کا فیصلہ کیا جائے گا، جوانوں کو یونیفارم میں ڈیوٹی کرنی ہوگی۔اگنی ویر کے انتخاب کے بعد نوجوانوں کو فوجی تربیت دی جائے گی۔ ڈیوٹی کے دوران اگنی ویروں کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


Share: